وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،47 گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہارجمعرات کو ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد فرحت عباس کاظمی کے ہمراہ ریسکیو15 میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وفاقی دارلحکومت کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے اسلام آباد پولیس نے گزشتہ تین دن کے دوران ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن لانچ کیاابتدائی مرحلے میں اس آپریشن کے دوران 47منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جن کے قبضے سے8230گرام ہیروئن،19698گرام چرس،519گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ۔