اکادمی ادبیات کا 14 اگست کے موقع پر 75 سالہ تقریبات کا اعلان
اسلام آباد(نامہ نگار)اکادمی ادبیات نے 14 اگست کے موقع پر 75 سالہ تقریبات کا اعلان کر دیا،سارا سال ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری رہیں گی. ملک بھر کی مقامی زبانوں کے فروغ کے لئے انکے ادب تحقیق اور شاعری سے متعلقہ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں. چئیرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک کی کاوشوں سے ملک بھر میں بولی جانے والی مقامی زبانوں کو اکادمی ادبیات پاکستان کے پلیٹ فارم تلے پہلی بار اکٹھا کیا جارہا ہے، اہم بات یہ ہے کہ اس بار پوٹھوہاری زبان کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے، پوٹھوہاری زبان و ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ملک عبدالصبور نے ڈاکٹر یوسف خشک کا شکریہ اداکیا ہے، دریں اثناء پوٹھوہاری شعر وادب سے وابستہ شخصیات نے ملک عبد الصبور کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، پوٹھوہاری زبان کے حوالے سے 10 جنوری 2022 کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں پروگرام ہوں گے۔