شمیم عالم بٹ کا راولپنڈی کینٹ وارڈ 9 سے کونسلر کا ا لیکشن لڑنا خوش آئند ، محمد عرفان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )شمیم عالم بٹ کا راولپنڈی کینٹ وارڈ 9 سے کونسلر کا الیکشن لڑنا خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار محمد عرفان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کے بلدیات انتخابات میں شمیم عالم بٹ کا وارڈ 9سے کونسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے۔ شمیم عالم بٹ اپنے علاقے میں سماجی و سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنا مقام رکھتے ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ وہ آنے والے الیکشن میں کامیاب ہوکر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔