افغانستان میں سیلاب سے 40 افراد ہلاک، 150 سے زائد لاپتہ
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔ ملک کے شمال مشرقی صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی کے مطابق سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے۔