گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے تصدیق شدہ بیج کاشت کریں :حسین جہانیاں
لاہور (کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے گندم کے کسانوں کو پیغام دیا ہے کہ گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں تاکہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن مارکیٹنگ ڈویڑن کی بہتر پالیسی کی وجہ سے گندم کے بیج کی ایڈوانس سیل جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی، شہباز احمد بریار، سہیل ارشاد و دیگر افسران کو بہترین مارکیٹنگ پر شاباش دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زرعی شعبہ پر توجہ سے گندم کی بہترین پیداوار حاصل کر رہے ہیں ۔