حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی، شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا۔ عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپیسے بڑھا کر 84.50 روپے کردی۔حکومت کی طرف سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا۔خوردنی تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالاہے۔