کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن: راجہ پرویز اشرف نے 6 نگران کمیٹیاں تشکیل دیدیں
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے 6 نگران کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔لاہور ڈویژن (اربن)کے سربراہ عزیز الرحمن چن،گوجرانولہ ڈویژن کے میاں اظہر حسن ڈار،فیصل آباد ڈویژن کے چودھری سعید اقبال،ساہیوال ڈویژن کے غلام فرید کاٹھیا،سرگودھا ڈویژن کے تسنیم قریشی اور راولپنڈی ڈویژن کے نگران سردار سلیم حیدر ہوں گے۔نگران کمیٹیاں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد،پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مدد،مقامی انتظامیہ کی بد نظمی پر نظر رکھیں گی جبکہ نگران کمیٹیوں کو ہفتہ وار رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔