ہیپاٹائٹس ڈے:کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار ،واک
لاہور(سٹی رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔سیمینار میں چیئرپرسن شعبہ میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر ، پروفیسر سائرہ افضل، میو ہاسپٹل ڈائریکٹر پروفیسر رانا دل آویز ندیم،ڈاکٹر فرح تبسم کیمکولین ، ڈاکٹر بلال عزیز، ڈاکٹر ناصر فاورق بٹ، ڈاکٹر میمونہ اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا ایک نئی بیماری تھی اور پوری دنیا میں دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اسی طرح ایک بیماری ہیپاٹائٹس بھی ہے جس سے سالانہ اموات موجودہ کرونا کی وبا سے زیادہ ہیں ہیپاٹائیٹس قابل علاج مرض ہے۔