شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شروع کیا : احمد عزیز تارڑ
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہاہے کہ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شمالی لاہور میں ٹریفک مسائل کے لئے حل کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔فلائی اوور سے روزانہ ایک لاکھ21ہزار سے زائد گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ10 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے گزشتہ روز شیرانوالہ گیٹ فلائی اوورمنصوبے کا دورہ کیااور چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ڈائریکٹر جنرل کومنصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کے لئے لینڈ ایکوزیشن کا کام تیز کیا جائے۔ نیسپاک اور واسا نئے سیوریج سسٹم اور ڈرین کے لئے مل کر ڈیزائن بنائیں۔ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔