کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کےلئے ملک بھر کے ہسپتالوں کو بہتر بنایا جارہا ہے:چیئرمین این ڈی ایم اے
ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہےکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کےلئے ملک بھر کے ہسپتالوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
آج صبح اسلام آباد میں امریکی امدادی ادارے کی جانب سے وینٹی لیٹر حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو سہولت دینے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسروں کی نسبت انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں اضافی وینٹی لیٹر اور بستر نصب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات کا قومی ادارہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کےلئے تمام ضروری آلات حاصل کررہا ہے۔