وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لیے خاص جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024