جارجیا میں انتخاباتی سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کی عوامی مقبولیت برابر

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں امریکی انتخابات سے قبل ہونے والے سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی عوامی مقبولیت برابر رہی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونماﺅتھ یونیورسٹی کی جانب سے امریکی انتخابات میں عوام کی رائے جاننے کے لیے کرائے گئے انتخابی سروے میں ریپبلیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی مقبولیت,47 47 فیصد سے برابر رہی، 3 فیصد افراد نے لیبرٹیریئن پارٹی کے جوگینسن کی حمایت کی جبکہ باقی 3 فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ سروے کے مطابق جوبائیڈن کو سیاہ فام ووٹرز کی جانب سے 84 پوائنٹس حاصل ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفید فام نان کالج گریجوئیٹس سے 51 اور کالج گریجوئیٹس سے 23 پوائنٹس کا فائدہ حاصل ہے۔