پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا تکافل پر ویبنار
کراچی(کامرس رپورٹر) پاک قطرتکافل گروپ نے آئی بی اے سیف (سینٹر فار ایکسلنس ان اسلامک فنانس) کے اشتراک سے ــ"انڈراسٹینڈنگ تکافل" کے عنوان سے ایک ویبنار سیشن کا انعقاد کیا۔ پاک قطر تکافل گروپ کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین مفتی حسان کلیم اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیٹو آفیسر عظیم پیرانی اس آن لائن سیشن کے اہم اسپیکرز تھے۔ اس موقع پر مفتی حسان کلیم نے تکافل کے تصور ( ارتقائ)، روزمرہ کی زندگی میں تکافل کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔