سپریم کورٹ نے سندھ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا ۔ قائم مقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی توقائمقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہاکہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں، کیس نمٹانے کے فیصلے کی آخری لائن آپکو یاد رہے گی،عدالتی حکم کے بعد تحقیقاتی ادارے جانیں اور سندھ حکومت، پیشرفت رپورٹ میں لکھا ہے کابینہ کے فیصلے کا انتظار ہے، قائمقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں،یقینی بنایا جائے کہ تمام فیصلے بروقت ہوں،جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا کہ بتایا جائے سندھ حکومت آخر فیصلہ کیوں نہیں کر پا رہی؟قائمقام چیف جسٹس نے کہاکہ جنگلات اور درخت لگانا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، درخت لگانے میں سندھ حکومت کو آخر کیا مسئلہ ہے؟چیف کنزرویٹوآفیسر فاریسٹ نے بھی حکومتی فیصلوں میں تاخیر پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کے فیصلوں میں تاخیر سے جنگلات کا عملہ غیر محفوظ ہو رہا،جنگلات کے عملے پر منشیات کے جعلی مقدمات بنائے گئے ، بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت سے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد بارے تین ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38