اینٹی کرپشن ٹیم نے پاک پتن اراضی الائمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے.تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شفقت اللہ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں سوا گھنٹہ تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نےانیس سو پچاسی کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھے،جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا کہ چونتیس سال پرانے کاغذات ہیں انہیں کچھ یاد نہیں ہے۔تفتیشی ٹیم نے دریافت کیا کہ الاٹمنٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا؟زمین کی کن بنیادوں پر الاٹمنٹ کی گئی،کن کن افسران کو الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا،کن بنیادوں پر دیوان قطب کو زمین الاٹ کی گئی ؟۔
جس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا،تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر تفصیلات نہیں یاد،صرف پاکستان کی خدمت کی،کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔