خون اور یورین کی رپورٹس نارمل ہے، عارضہ قلب کی رپورٹ بھی تسلی بخش, سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لیب رپورٹس
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انکی صحت کے میعار کو جانچنے کے لئے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق خون اور یوریا کے ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔ عارضہ قلب کی رپورٹ بھی تسلی بخش ہے۔ یوریا اور کریٹی نائین کی مقدار بھی نارمل پائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خون میں کولیسٹرول کی مقدار قدرے زیادہ ہے۔ مکسڈ بلڈ سیلز میں انفکشن پایا گیا ہے۔ نواز شریف کا ہمیو گلوبن لیول 14 ہے، میڈیکل رپورٹ تو منظرعام پر آ گئیں۔ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نواز شریف کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جاتا ہے یا پھر انکی صحت کے پیش نظر ہسپتال میں ہی رکھا جائےگا۔