’وینیسا او برائن کے ٹو سر کرنے والی پہلی امریکی خاتون بن گئیں‘
لندن (سپورٹس ڈےسک )52 سالہ وینیسا او برائن وہ پہلی امریکی خاتون بن گئیں جنھوں نے پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ ’کےٹو‘ کو کامیابی سے سر کیا ہے۔’کے ٹو‘ کو کوہ پیما 'وحشی پہاڑ' کے نام سے جانتے ہیں اور آج تک صرف 18 خواتین کوہ پیما ہی اس کی چوٹی پر پہنچ سکی ہیں۔پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم الپائن کلب کے مطابق وینیسا جمعے کو پہاڑ کی چوٹی پر پہنچی تھیں اور اب ان کا اترائی کا سفر جاری ہے۔وینیساکے ٹو کے بیس کیمپ پر جولائی کے پہلے ہفتے میں پہنچی تھیں جس کے بعد انھوں نے پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تھا۔وینیسا او برائن ماضی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ بھی سر کر چکی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے 'جب آپ ایورسٹ سر کرتے ہیں تو آپ دنیا کی نظر میں کوہ پیما ہیں لیکن جب آپ کے ٹو سر کرتے ہیں تو آپ کوہ پیماو¿ں کی نظر میں کوہ پیما ہیں۔'کے ٹو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تکنیکی لحاظ سے اسے سر کرنا بہت مشکل ہے اور چوٹی پر پہنچنے اور وہاں سے نیچے آنے کی کوشش کرنے والے ہر چار کوہ پیماو¿ں میں سے ایک کی موت ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے ٹو کو 377 کوہ پیماو¿ں سے سر کیا ہے جن میں سے 18 امریکی ہیں لیکن ان امریکیوں میں سے کوئی خاتون کوہ پیما نہیں تھیں۔