سری لنکا کو تاریخ کی سب سے بڑی شکست انڈیا کی بیرون ملک بڑی فتح
گال(سپورٹس ڈےسک ) بھارت نے سری لنکا کو اپنی بہترین بیٹنگ اور عمدہ باو¿لنگ کی بدولت تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سریز کے پہلے میچ میں ریکارڈ 304 رنز سے با آسانی شکست دے کر سریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 189 رنز تین کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو ویرات کوہلی کا ساتھ نبھانے اجنکیا راہانے آئے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کی اور ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوتے ہیں انڈیا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔راہانے اور کوہلی نے چوتھے دن کی صبح 39 گیندوں پر 51 رنز شراکت قائم کی اور بھارت نے تین وکٹ پر 240 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی اور سری لنکا کو جیت کیلئے 550 رنز کا مشکل ہدف دیا۔بھارت کی جانب سے کپتان کوہلی نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی جبکہ راہانے 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔سری لنکن ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے پہاڑ جیسے ہدف کے بوجھ تلے دب گئی اور پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آئی لینڈرز کے اوپننگ بیٹسمین کرونارتنے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں نروشان ڈکویلا اور کوسل مینڈس شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 67 اور 36 رنز اسکور کیے۔بھارتی اسپینر روی چندرہ ایشون اور رویندرا جدیجا نے سری لنکا کے 3، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔سری لنکا کو میچ میں 304 رنز سے شکست ہوئی جو ان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے جبکہ یہ بیرون ملک بھارت کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔بھارت کے شیکھر دھاون کو پہلی اننگز میں 190 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 اگست سے کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراو¿نڈ (ایس ایس سی جی) میں کھیلا جائے گا۔