جوبلی لائف اور عمر ایسوسی ایٹس کا سے چیمپینز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں نجی شعبے کی سرفہرست لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور عمر ایسوسی ایٹس نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 جیتنے والی ٹیم کے قومی چیمپینزسرفراز احمد، رمان رئیس، فخر زمان اور حسن علی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے عظیم کرکٹر یونس خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ عظیم اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر نعمان نیاز اور سدرہ اقبال نے کی۔ اس موقع پر معروف کرکٹرز راشد لطیف، شعیب محمد اور توصیف احمد بھی موجود تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان تقریب سونے کا تمغہ اور نقد انعام پیش کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب جاوید احمد نے کہا ” میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سرفراز احمد اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر معروف گلوگار فاخر محمود نے اپنی شاندار کارکدگی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔