چارسدہ میں شادی کی رات نو بیاہتا جوڑا پر اسرار طور پر جاں بحق
چارسدہ(صباح نیوز) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں شادی کی رات کمرے سے نوبیاہتا جوڑے کی نعشیں برآمد ہونے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہفتہ کو چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے نواحی گاوں میاں کلے میں شادی کی رات میاں بیوی پراسرار طور پرجاں بحق ہوگئے۔ شادی کے بعد دلہا آصف اور دلہن خوش و خرم اپنی خواب گاہ میں داخل ہوئے لیکن صبح سویرے کمرے میں یہ نوبیاہتا جوڑا مردہ پایا گیا۔سروکلے پولیس نے دولہا آصف اور دلہن کی نعشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں۔ ابتدائی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دونوں نعشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔