میچ میں جھگڑا بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
پشاور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے دوران بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ محمد حمزہ نے بتایا ہے کہ اس کا چچا زاد بھائی ابراہیم گراﺅنڈ میں میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا سید ولی شاہ اور رحمت نامی لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا۔
ملزمان نے مشتعل ہو کر اسے بیٹ سے مارنا شروع کر دیا جس سے ابراہیم شدید زخمی ہوگیا اسے تشویشناک حالت میں اپستال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔