کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے متولی کو قتل کر دیا
فیروزوالا (نامہ نگار) قصبہ شرقپور خورد (کوٹ عبدالمالک) میں نامعلوم افراد نے بیدردی سے دربار کے متولی کو قتل کر دیا فرار ہو گئے۔ 60 سالہ متولی عبدالحفیظ مقامی دربار میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اندر گھس کر اسے سر اور جسم پر آہنی راڈ مار مارکر ہلاک کر دیا‘ بعد نعش کمرے میں بند کرکے فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایک اطلاع کے مطابق مقتول کے ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے۔ مقتول کے پاس دربار کا تمام حساب کتاب ہوتا ہے۔ وہ بھی غائب ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔