راولپنڈی: لڑائی جھگڑے‘ فائرنگ کے واقعات میں 14سالہ لڑکے سمیت 3جاں بحق
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں14سالہ لڑکے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعات کے مطابق گوجر خان کے نواحی علاقے دلمی میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو اس کے بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ صرافہ بازار میں 2گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 14سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جھگڑے میں بچے کو اندرونی چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ،ادھرتھانہ سول کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کے کم سن بیٹے میں میٹرک امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لیں زوہیب نامی نوجوان رزلٹ میں ناکامی کے بعد دبرداشتہ تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔