سپریم کورٹ سے دوسرے وزیراعظم کی نااہلی، نئے قائد ایوان کا قرعہ پھر خطہ پوٹھوہار کے نام نکل آیا
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ سے دوسرے وزیراعظم کی نااہلی کے بعد بھی نئے وزیراعظم کا قرعہ بھی خطہ پوٹھوہار کے نام نکل آیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد گوجر خان سے تعلق رکھنے والے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم بنایا گیاتھا اور اس مرتبہ لاہور سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے باعث مری سے تعلق رکھنے والے شاہد خاقان عباسی کو نیا وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہواہے۔