تربت سے کراچی جاتے پی آئی اے کا اے سی بند مسافروں کو پنکھا جھلنے کیلئے مینیو کارڈ تھما دئیے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے تربت سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے دوران جہاز کا اے سی بند ہونے کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے دوران پی آئی اے کی فضائی میزبان نے پنکھا جھلنے کیلئے مسافروں کو مینیو کارڈ فراہم کردیئے جبکہ فضائی میزبان خود بھی گتے سے ہوا لیتی رہیں۔