پوراامریکہ نشانے پر آگیا شمالی کوریا :لاپر وائی اورخطرناک عمل ہے ٹرمپ
پیانگ یانگ/واشنگٹن (بی بی سی+آئی این پی+اے ایف پی) شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے لیے 'سخت تنبیہ' ہے۔ رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ اس تجربے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اب ان کے میزائل کی رینج میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے تجربے کو ’لاپرواہ اور خطرناک عمل' قرار دیا ہے۔ چین نے بھی میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے تاہم اس سے منسلک تمام فریقین کو 'ضبط سے کام لینے' اور 'کشیدگی سے بچنے' کی تلقین کی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق شمالی کوریا کے اس تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی مشق کی ہے۔