مظفر گڑھ‘ گلیات میں ٹریفک حادثات‘ 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق‘ 6 زخمی
مظفر گڑھ + گلیات (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ کلروالی کے قریب وین اور کار کی ٹکر ہوئی جس میں چار افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا گلیات میں چھانگلہ گلی کے قریب وین کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین شامل ہیں۔