.کوئٹہ: غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنیوالے 128 پاکستانی گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک ایران سرحد سے غیر قانونی یونان جانے والے 128پاکستانی باشندے ایرانی حکام نے گرفتار کر لئے گئے۔ لیویز حکام کے حوالے کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سر حد سے غیرقانونی طور پر سر حد پار کرنے والے 128پاکستانی باشندوں کوایرانی سر حدی فورسز نے گرفتار کرکے پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا یہ لوگ بغیر کسی دستاویزات کے سفر کررہے تھے ۔