ایک لیگی رہنما خاکروب کا اقامہ ہونے سے وزیراعظم کے امیدوار نہ بن سکے: شجاعت
لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے نہایت دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی معزولی کے بعد وزارت عظمیٰ کا ایک نہایت مضبوط امیدوار اس لئے وزیراعظم نہ بن سکا کہ اس کے پاس خاکروب کا اقامہ ہے۔ وزیراعظم کے امیدوار کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے۔ سنا ہے ایک امیدوار کا بطور خاکروب اقامہ نکل آیا۔ اب شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل ہوا ہے۔ یہ بھی سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 60 اراکین قومی اسمبلی اقامہ ہولڈر ہیں۔