کوئی سیاسی لیڈر عدالت سے تاحیات نااہل نہیں ہوتا: وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے نواز شریف عوامی وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے سیاسی بالادستی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ایک منتخب وزیر اعظم کے اقتدار پر شب خون مارا گیا جس بنیاد پرنوازشریف کو نااہل کیاگیا اس پرتوکوئی نہیں بچ سکتا، سپریم کورٹ نے بھی کہا ہمارے لیڈرپرکرپشن کے الزامات نہیں، ملک کو آگے لے جانے والے شخص کو روک دیا گیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کل کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہیں، ہم نے فیصلے پرعملدرآمد کیا، میڈیا اور جلسوں میں وزیراعظم کے عہدے کی توہین کی گئی، وزیراعظم کو بنانے اورنکالنے کا حق کس کے پاس ہے؟ ، کوئی سیاسی لیڈر عدالت سے تاحیات نااہل نہیں ہوتا، بلاول نے کل بات کی، چھوٹے ہیں انہیں کچھ نہیں پتا، نوازشریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیرمیں آکراپنا موقف دیں، آئندہ الیکشن میں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم ہوں گے۔ عمران خان اور شیخ رشید کو عوامی عدالت میں 2018 کے الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا اس ملک میں وزیراعظم بہت آئے مگرلیڈرصرف دو،ایک بھٹو ، دوسرا نوازشریف،آج بھی نواز شریف کو وزیراعظم مانتا ہوں اورکل بھی مانتا تھا، میں ہمیشہ انہیں اپنا وزیراعظم کہوں گا، میرا اعلان ہے میں کبھی نوازشریف کو سابق وزیراعظم نہیں کہوں گا۔