پشاور: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث ایس ایچ او سمیت 3اہلکارگرفتار
پشاور(بیورورپورٹ) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث ہونے پر محکمہ انسداد دہشت گردی ضلع مردان کے ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کوگرفتار جبکہ مذکورہ واقعہ کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر سپرنٹنڈ نٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپی کے صلاح الدین خان محسود کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان(ڈی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کو ڈرئیوراورگن مین سمیت گرفتار کرلیا ہے جن کے باقاعدہ سمگلرو ں کے ساتھ روابط ہیں۔ اعلامیئے کے مطابق دریں اثناء آئی جی پی نے مذکورہ واقعہ میں فرائض میںغفلت اور کوتاہی برتنے پر ’ایس پی‘ سی ٹی ڈی بنارس خان اور ’ڈی ایس پی‘ سی ٹی ڈی رئو ف خان کو فوری طور پر معطل کرکے اُنہیں سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہیں