نوازشر یف عوا م کے دلو ں کے وزیراعظم ہیں، انجم عقیل خان
اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) سابق ممبر قومی اسمبلی این اے 48 ،خان آف گولڑہ انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف پاکستا نی عوا م کے دلو ں کے وزیراعظم ہیں۔ عوام کے د لو ں سے ا ن کی محبت نہیں نکالی جاسکتی۔آج ای الیون پبلک سیکریٹریٹ سےنیشنل پریس کلب تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔جب بھی نوازشر یف کو ہٹا یا گیا تو وہ ز یا د ہ قوت کے ساتھ اقتدار میں آئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح عوا م کی خدمت اورقومی تعمیروترقی کی سیاست جا ر ی رکھے گی کیونکہ وہ خیبرسے کراچی تک پوری قوم کی ہر دلعز یز جماعت ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کے آئین وقا نو ن کا احترام کیا ہے اور وہ عدا لت کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لو گو ں کے د لوں سے محمد نو ازشر یف کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی‘ وہ کل بھی پور ی قو م کے لیڈر تھے‘ آ ج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی بھی حمایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام اور ملک کی خدمت ہے۔