نوازشریف ایک قافلے کی صورت میں بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نئے وزیراعظم کےانتخاب تک وفاقی دارالحکومت میں قیام کرینگے۔ اس کے بعد وہ ایک قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔ مسلم لیگ کے کارکن جگہ جگہ قافلے کا استقبال کرینگے اور سابق وزیراعظم ان سے خطاب کرینگے۔ نوازشریف کے ساتھ پارٹی رہنما بھی ہونگے۔ جب سابق وزیراعظم کا قافلہ لاہور پہنچے گا تو کارکن بڑی تعداد میں ان کا استقبال کرینگے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کارکنوں سے خطاب کرینگے۔