نواز شریف مظلومیت کارڈ کھیل رہے ہیں،مسلم لیگ پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی:عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خانکی زےر صدارت بنی گالہ مےں پارلےمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں فےصلہ کےا گےا کہ لاہور سے وزےر اعظم نواز شرےف کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشستNA 120 پر پی ٹی آئی کی رہنماءڈاکٹر ےاسمےن راشد ضمنی الےکشن لڑےں گی قبل ازےں 2013 ءکے عام انتخابات مےں بھی وہ نواز شرےف کے مدمقابل تحرےک انصاف کی امےدوار تھےں اپنے خطاب مےں عمران خان نے کہا کہ وزےر اعظم کے انتخاب کےلئے اپوزےشن مشترکہ امےدوار لائے ہم شےخ رشےد احمد کو وزےر اعظم کےلئے امےدوار نامزد کرےں گے اس بار ہم تےاری سے الےکشن لڑےں گے ہم نے اپنی جدوجہد مےں ےہی سےکھا ہے 2013 ءکے الےکشن مےں پتہ چلا کہ دھاندلی کےسے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دےا تو کرپشن پر قابو پاکے دکھاﺅں گا اگر مےں نے پےسے بنانے ہوتے تو سےاست مےں کےوں آتاہماری کوشش ہے نواز شرےف کے نام پر کچھ نہےں سب کچھ ان کے بچوں کے نام پرہے مےں اور مےری پارٹی کی لےڈر شپ الےکشن بعد مےں لڑے گی پہلے اپنے اثاثے ڈکلےئر کرےں گے سےاست مےں آنے سے پہلے تو نواز شرےف اور آصف زرداری کے نام سے کوئی واقف ہی نہ تھا،انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ مےں جمائمہ خان نے جو رےکارڈ بھےجا اس پر مےں ان کا شکر گذار ہوں 13 سال ہماری طلاق کو ہوگئے لےکن انہوں نے پندرہ سال پرانا رےکارڈ بھجوادےان لےگ اپنے خلاف فےصلے پر تاثر دے رہی ہے کہ اس کے خلاف ےہ فےصلہ سازش کے تحت ہوا ہے سپرےم کورٹ کے فےصلے مےں سازش کا کوئی عنصر نہےں سارا پاکستان تبدےلی چاہتا ہے مجھے ن لےگ کے حالات اچھے نظر نہےں آتے انہےں پانچ سال پورے کرنے چاہئےں لےکن اےسا ہوتا نظر نہےںرہاکرپشن پر قابو پائےں گے تو ملک مےں سرماےہ کاری آئے گی لےکن اس کےلئے ضروی ہے کہ ملک مےں فری اےنڈ فےئر الےکشن ہوں درےں ۔اثناءعمران خان نے اپنے ٹوےٹ مےں کہا کہ مےاں نواز شرےف قومی دانش کا مذاق اڑا رہے ہےں جو اپنے بھائی کو وزےر اعظم نامزد کر رہے ہےں جبکہ سپرےم کورٹ ان کے خلاف رےفرنس بھےجنے کا حکم دے چکی ہے، ےہ شرم کا باعث ہے کہ نواز شرےف اپنی مظلومےت کا کارڈ کھےل رہے ہےں جبکہ سپرےم کورٹ نے نےب کو حکم دےا ہے کہ ان کے خلاف رےفرنس دائر کرے اور وہ جعلسازی اورجھوٹ بولنے کر مرتکب ہوئے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شرےف کہہ رہے ہےں کہ ان کے دور مےں معاشی ترقی ہوئی جبکہ صورتحال اس کے الٹ ہے ان کا اقامہ بھی آسانی سے بچ نکلنے کا راستہ تھا، انٹر نےشنل اےگرےمنٹ ےو اے ای پابند تھا کہ وہ بےنک کی اطلاعات مہےا کرے۔ پارلےمانی اجلاس کے بعد صحافےوں کو شاہ محمود قرےشی نے بتاےا کہ ہم جمہوری قدروں کو فروغ دےنے کےلئے کوشاں ہےں نواز شرےف کے خلاف فےئر ٹرائل ہوا جمہورےت کے خلاف نہ سازش ہے نہ ہوگی عوام کل ےوم تشکر کے جلسے مےں شرےک ہوں عمران خان قوم کے سامنے نےا لائحہ عمل رکھےں گے انہوں نے کہا کہ ہمےں حق نہےں کہ ن لےگ کے اندرونی معاملات مےں دخل دےں لےکن شہباز شرےف کے وزےر اعظم بنننے سے پاکستان کی سبکی ہوسکتی ہے وزےر اعظم ہوں گے تو نےب کی پےشےاں بھگتےں گے پنجاب مےں شہباز شرےف کے دور مےں سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا اس قتل عام کی تفتےش کےلئے جسٹس باقر نجفی کمےشن بنا ۔