شاہد خاقان کو پروٹو کول دیدیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پروٹوکول فراہمکردیا گیا۔ ان کو وزارت عظمیٰ کی باضابطہ ذمہ داری منصب کیلئے انتخاب کے بعد ملے گی۔ اس سلسلہ میں شیڈول جاری ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار یا کسی بھی دوسری پارٹی کے امیدوار سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی امیدواروں کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد انتخاب ہوگا۔ قومی اسمبلی کے ممکنہ شیڈول کے مطابق 31جولائی تک اجلاس شیڈول ہے تاہم رات گئے تک صدر مملکت کی طرف سے اجلاس بلائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر یا اس کے بعد کسی بھی روز بلایا جاسکتا ہے۔