شاہد خاقان عباسی کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کروںگا‘ شیخ رشید احمد
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ وہ نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مبینہ طور پر قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں خورد برد پر سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ شیخ رشید احمد ایک عرصہ سے شاہد خاقان عباسی پر قطر سے ایل این جی معاہدے میں غیرشفافیت کا الزام لگا رہے ہیں۔