شریف خاندان کیخلاف مقدمات چیئرمین نیب نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ذرائع کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے مقدمات اب نیب میں چلیں گے، چیئرمین نیب نے اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا، تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈئریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو بھی طلب کیا گیاہے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔ شریف خاندان کے خلاف مقدمات نیب پنڈی کو بجھوائے جا سکتے ہیں تاہم نیب کو پانامہ فیصلے کی نقول تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔