ایس ایس پی ڈویلپمنٹ سریز ٹینس کے انڈر17 اور انڈر15 کا فیصلہ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)51 ویں سندھ اسپورٹس بورڈ ڈیولپمنٹ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا انڈر17 اور انڈر15 ایونٹس کا اختتام کا فیصلہ ہوا۔ انڈر17 کے فائنل میں عباد سرور نے صاحب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹ میں6-3‘ اور6-2 سے شکست دی۔ انڈر15 کے فائنل میں صائم دانش نے عباد الرحمن کو6-1 اور6-4 سے مات دی۔ دوسری جانب مینز سنگل کے کوارٹر فائنل میں فرحان الطاف نے منیب الرحمن کو شکست دی جبکہ سافٹ ٹینس کے سیمی فائنلز میں عباد سرور نے صاحب خان اور سعد محمد علی نے اسامہ سعید کی شکست دی۔