براہ راست رپورٹنگ میں خاتون صحافی خود خبر کا حصہ بن گئی
نیو یارک( نیٹ نیوز) براہ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔ امریکی نیوز چینل کی رپورٹر ٹیکساس کے ائر پورٹ پر ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کرنے میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک بڑی سی مکڑی خاتون رپورٹر کے کندھے سے بازو پر چلتی ہوئی دکھائی دی۔