ترکی: دہشتگردی کے الزام میں زیرحراست صحافی 8ماہ بعد رہا
استنبول (اے ایف پی) ترکی میں اپوزیشن اخبار حریت کے 7رکنی عملے کو 8ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔ رہا ہونے والے عمران نے امید ظاہر کی کہ ان کے 4سینئر صحافی ابھی تک قید میں ہیں‘ بہت جلد انہیں بھی رہائی مل جائے گی۔ استنبول کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے اخبار کے 7رکنی عملے کو رہا کر دیا جنہیں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور چار سینئر صحافیوں کو ابھی تک جیل میں رکھا گیا ہے۔