خلیج میں امریکی جہاز کاایرانی کشتی سے پھر آمناسامنا‘ انتباہی فائرنگ، کشیدگی بڑھ گئی
تہران (اے ایف پی) ایران انقلاب پاسداران گارڈز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے خلیج میں امریکی نیوی کا جہاز خطرناک حد تک ہماری کشتی کے قریب آگیا‘ یہ اشتعال انگیز اقدام ہے۔ حکام نے بتایا یو ایس ایس نمیٹز گیس اور تیل پلیٹ فارم کے قریب آیا اور اس نے انتباہی فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔