آسٹریلیا اور انڈونیشیا کی مشترکہ میزبانی میں انسدادِ دہشت گردی اجلاس
کینبرا(این این آئی)انڈونیشیا اور آسٹریلیا نے انسدادِ دہشت گردی کے ایک اہم اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے طابق اس اجلاس میں خطے میں غیرملکی جنگجوو¿ں اور فلپائن میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ جہادیوں کی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں چھ ممالک کے وزراءشریک ہوئے۔ انڈونیشیا کے سلامتی امور کے وزیر ویرانتو نے اس اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ فلپائن کے شہر مراوی اور خطے بھر میں دہشت گردی کےخلاف مشترکہ کارروائیوں کے سلسلے میں یہ اجلاس انتہائی اہم ہے۔ جنوبی فلپائن کے شہر مراوی پر جہادیوں نے قبضہ کر لیا تھا، جن کے خلاف وہاں اب کئی ہفتوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔