امریکی صدر روس پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیں گے
واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی کانگریس کی جانب سے روس پر پابندیوں کے حوالے سے منظور کردہ ایک بل پر دستخط کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اس بل کے مسودے کو پڑھا تھا اور اس سلسلے میں اہم معاملات پر تفصیلی گفت گو بھی کی گئی تھی۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق صدر ٹرمپ نے کانگریس کے منظور شدہ اس بل کو پڑھ کر ہی اسے منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ روس پر نئی پابندیوں کے اس قانونی بل میں ایک شق یہ بھی ہے کہ صدر ٹرمپ کو روس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اختیار نہیں ہو گا، جس کے بعد اس بل پر صدر ٹرمپ کے ممکنہ دستخطوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔