بارشوں کے باعث پارلیمنٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں
اسلام آباد (آن لائن) موسم برسات کی شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئےں۔ راہداریوں میں پانی جمع ہوگیا۔گزشتہ دو روز سے مسلسل بارشوں کے باعث پارلیمنٹ کی چھتیں پانی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئیں،جگہ جگہ سے پانی ٹپک رہا ہے،راہداریوں میں بھی لگائی جانے والی سیلنگ شدید متاثر ہوئی جبکہ شدید بارشوں کے باعث نکاسی آب کیلئے لگائے جانے والے پائپ پانی سے بھرگئے۔سی ڈی اے کے اہم عہدے پر تعینات آفیسر نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے تزئین وآرائش کیلئے بجٹ میں بھی ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ کی چھتوں سے ٹپکنے والے پانی اور سیوریج کے حوالے سے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پارلیمنٹ کی چھتیں