غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر علی رضا سمیت 9 افراد گرفتار
ٰلاہور (نامہ نگار) لٹن روڈ پولیس نے سٹیج پروڈیوسر علی رضا اور اس کے محافظوں سمیت نو افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے ون فائیو کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر علی رضا اور اس محافظوں سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان فیروز پور روڈ پر تماشیل تھیٹر کے باہر اسلحہ کی سرعام نمائش کر رہے تھے ون فائیو کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نو ملزمان پروڈیوسر علی رضا، زاہد بن طارق ، محمد یعقوب، محمد کمال، شمس علی، سلیمان علی کاظمی، ارباب لیاقت وغیرہ کو گرفتار ملزمان سے جدید آٹو میٹک رائفلز برآمد کر لی ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس اسلحہ کے لائسنس موجود نہیں ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر علی رضا سمیت 9 افراد گرفتار