شام چوراسی گھرانے کے گلوکار استاد غلام شبیر خان انتقال کر گئے
لاہور(کلچرل رپورٹر) شام چوراسی گھرانے کے نامورگلوکار استاد غلام شبیر خان انتقال کرگئے۔ مرحوم گزشتہ چند برسوں سے شوگر اور بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا تھے ۔ ان کے دوبیٹے اورایک بیٹی سعودی عرب میںمقیم ہیں۔ ان کی آمد پر مرحوم کی نمازجنازکل پیرکو ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 25 گلی نمبر 4 سعید پارک شاہدرہ پر ادا کی جائے گی۔