جنوبی افریقہ کے سٹیڈیم میں بھگدڑ سے 2افراد ہلاک 17زخمی
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے فٹ بال سٹیڈیم میں بھگدڑ سے 2افراد ہلاک جبکہ 17زخمی ہو گئے ہیں ۔87ہزار کی گنجائش والے سٹیڈیم میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب شائقین جب میچ کے بعد واپس جانے لگے ۔ انتظامیہ کے مطابق سٹیڈیم کے تمام دروازے کھولے گئے تھے ۔