کوئٹہ: کھلے مین ہول میں گرنے سے نوجوان جاں بحق
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا ں کلی ٹیچر کالونی میں 18 سالہ نوجوان زمان خان کھلے مین ہول میں گرگیا جس پر لواحقین نے ریسکیو کے عملے کو اطلاع دی 3گھنٹے تک ریسکیو عملہ نہ پہنچنے پر اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو نکالا گیا اس وقت تک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مین ہول