امریکہ : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک، 45 زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ارنا نیوز کے مطابق امریکہ میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار درج کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریباً 58 واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم 12افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کے شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔
امریکہ/فائرنگ