مسلم لیگ (ن) کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: افنان صادق
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما افنان بٹ نے کہا ہے کہ جعلساز حکمرانوں سے قوم کی جان چھوٹ چکی۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ کی سیاست کا ٹائی ٹینک ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا اور ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی ممبران نے جس طرح تحقیقات کی ہیں‘ وہ بھی تعریف کے قابل ہے۔